شادی نہیں فلم ترجیح ہے‘ اداکارہ عالیہ بھٹ


ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فی الحال شادی نہیں فلم ترجیح ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بالی ووڈ میں شادیوں کا سال رہا ہے اسی حوالے سے اداکارہ عالیہ بھٹ جو رنبیر کپور کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم گلی بوائے کی تشہیری مہم کے سلسلے میں مصروف ہیں سے سوال کیا گیا کہ وہ اور رنبیر کپور شادی کب کررہے ہیں جس کے جواب میں عالیہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں لوگوں کو اب تھوڑا بریک لے لینا چاہیے، وہ پچھلے سال ہی دو بڑی اور خوبصورت شادیاں دیکھ چکے ہیں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ ابھی فی الحال فلموں میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں باقی شادی کی طرف وہ ابھی دھیان نہیں دینا چاہتیں۔