لاہور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ با شعور عوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں سے یکسر لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے.
اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، مسترد شدہ عناصر کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے، نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔