پولیو کا ایک اور کیس

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، محکمہ صحت

کوئٹہ (صباح نیوز) تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پانچ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

محکمہ صحت کے مطابق بچے کے والدین انسداد پولیو سے بچاﺅ کے قطرے سے انکاری تھے اور انہوں کسی بھی پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے نہیں پلائے تھے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی.

قلعہ عبداللہ سے 2 کوئٹہ اور جعفر آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک 41 بچے اس موذی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں بلوچستان سے 2، پنجاب سے 3، سندھ سے 3خیبر پختونخوا سے 25اور قبائلی اضلاع کے 8بچے شامل ہیں۔