گوجرانوالہ (صباح نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز نے کہا کہ گرفتار ملزم پنچم تیواری 10 سال قبل غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا.
ملزم نے ایک پاکستانی دوست کی مدد سے نہ صرف بلال کے نام سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا بلکہ پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کر رکھی تھی۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزم پنچم تیواری بھارت کے علاقہ بنارس کا رہائشی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کی 2009 میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دبئی میں دوستی ہوئی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقدمے میں کامران سمیت پاکستان میں اس کی معاونت کرنے والے 5 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ۔