اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹیز کی دوڈ میں بیگم صفدر بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں، ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاﺅنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے ؟ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا (ن)لیگ کی طرف جاتا ہے، ان کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا، غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔