اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے.
پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ۔ ن لیگی رہنماﺅں سعد رفیق اورشاہد خاقان کے بھی پروڈکشن آرڈر کا اجرا کیا گیا ۔ سابق صدر آصف زرداری، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی۔ دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے پروڈکشن آرڈرکیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی۔