جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں، اللہ کے مہمانوں کی صحت کی حفاظت کے لیے 30 ہزار مرد و خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کو مفت طبی سروسز فراہم کی گئیں۔ڈاکٹروں، ڈسپنسرز، نرسوں، تکنیکی اور انتظامی عملے کے اہلکاروں کی تعداد 27 ہزار 797 ہے جو اس وقت مشاعر مقدسہ اور عازمین حج کی قیام گاہوں میں ان کی مدد کررہے ہیں۔
یہ طبی عملہ عازمین حج کے امراض قلب، دل کی سرجری، ڈائیلائسز، معدے کے امراض اور زچگی کے کیسز میں مدد فراہم کر رہا ہے، عازمین حج کے لیے مکہ مکرمہ میں 16 بڑے ہسپتال مختص کیے گئے ۔ وزارت صحت کی طرف سے مشاعر مقدسہ میں 125 ہنگامی طبی مراکز اور 68 طبی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ہلال احمر کی طرف سے مکہ معظمہ میں 132 طبی مراکز، 370 ایمبولینس گاڑیاں، 20 موٹرسائکلیں اور 2811 افراد پرمشتمل طبی عملہ متعین کیا گیا۔