اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں تیز بارش

اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں تیز بارش

اسلام آباد ، پشاور(صباح نیوز) اسلام آباد، پشاور اورگرد و نواح میں موسلا دھار بارش جبکہ کراچی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش جبکہ کراچی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں تیز بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پشاور، ہزارہ، مالا کنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔