پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

کراچی (صباح نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔جمعرات کے روز مارکیٹ 30 ہزار 972 کی سطح پر کھلی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 190.26 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 163 کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے گذ شتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 553 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 419 پوائنٹس پر ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 682 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 101 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔