سیاحت کی صنعت

لاہور چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز میں سیاحت کی صنعت میں آمدن کے مواقع پر سیمینار

لاہور (جاوید حاکم سے)نیشنل ٹورزم پاکستان کے اور لاھور چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کے زیر اہتمام لاھور چیمبر آف کامرس میں سیاحت کی صنعت میں انویسٹمنٹ کے مواقع پر مورخہ29 اگست کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مختلف صنعت سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد کی شرکت کے علاؤہ چیمبر آف کامرس لاہور کے مختلف ماہرین و عہدیدار اپنے مقالے و آرا پیش کریں گے کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت میں عروج وترقی کے بیشمار مواقع موجود ہیں اس میں ہوٹل انڈسٹریز اور سیاحتی صنعت سے منسلک مختلف نامور صنعتکار و ں کی بھ شمولیت متوقع ہے۔ نیشنل ٹورزم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد اسلامآباد سے شرکت کے لئے تشریف لا رہے ہیں اور سیاحتی صنعت کی ترقی کے مواقع پر سیر حاصل اور معلوماتی مقالہ پیش کریں گےاس موقع پر سیاحت کی ترقی کے لیئے مختلف MOU بھی سائن متوقع ہیں جس کےئے نیشنل ٹورزم پاکستان کے معظم فیاض اور رضوان اسلم بھی ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد کے ہمراہ موجود ہونگے