طلحاسی (صباح نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کو کیٹیگری 5 کی شدت والے طاقتور سمندری طوفان” ڈوریان“ کا خطرہ ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا سمیت چار امریکی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ طوفان کے پیش نظر 770 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
طوفان (آج)منگل کو صبح تک فلوریڈا کی مشرقی ساحلی پٹی پہنچے گا۔گزشتہ روز بہاماز کے جزیرے اباکو آئی لینڈ سے ٹکرانے والا سمندری طوفان اب بھی بہاماز میں موجود ہے۔
نیشنل ہریکین سینٹر نے بہاماز میں رہنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ طوفان کی موجودگی تک گھروں میں رہیں۔طوفان کے باعث چلنے والی ہواﺅں کی رفتار289 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
تاہم طوفان کی شدت اب بھی برقرار ہے۔جارجیا کے گورنر نے مختلف کاﺅنٹیز میں فوری علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے مختلف ایئر پورٹس بھی بند کردیئے گئے۔