پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان، 421 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30ہزار 94

کراچی (صباح نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز تکنیکی مسئلے کے باعث تاخیر سے ہوا اور اس میں مثبت رجحان رہا ۔پیر کے روز مارکیٹ کا آغاز 2ہزار 672 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30ہزار 94 پر دیکھا گیا۔

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ ماہرین نے کاروبار میں مندی کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کو قرار دیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتہ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔

ایک ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں ایک ہزار 678پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بازار میں 30اور 31ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں۔رواں ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 31ہزار 350پوائنٹس سے گر کر 29ہزار 672پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ہفتے بھر میں 61کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 256ارب روپے کی کمی ہوئی۔