ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔
کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے حالات کا نوٹس لے۔
مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے ۔ پاکستانی عوام کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہر سطح پر پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا جمعرات کو اپنے اس پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ” کشمیر بنے گا پاکستان” پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے.