گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی گاڑی کی خریداری خواب بن گئی

کراچی (صباح نیوز) بڑھتی مہنگائی کے سبب گاڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ آل پاکستان موٹرڈیلرایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق3 سال کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں دوگنی ہوچکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری نہ ہونے کے باعث پاکستانی مہنگے داموں گاڑیاں خریدنے پرمجبورہیں۔ مقامی اسمبلرزکی جانب سے مسلسل قیمتیں بڑھانے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں دوگنی ہوچکی ہیں۔ جس کے بعد اب متوسط طبقہ گاڑی نہیں خریدپارہا۔

انہوں نے کہاکہ استعمال شدہ گاڑیوں پرپابندی لگی جس کے باعث ڈیوٹیز کی مد میں حکومت کو ملنے والے 100 ارب روپے کا ریونیو بند ہو گیا وہیں دوسری جانب لوکل اسمبلز گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔