لاہور(یواین پی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، لیگی رہنما نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس شہبازعلی رضوی نے سماعت کی.
درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا تھا ،سابق صوبائی وزیررانا ثنااللہ نے درخواست ضمانت واپس لے لی،وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کاجائزہ لینے کے بعددرخواست دوبارہ دائرکریں گے۔