اسلام آباد (صباح نیوز) ایشیائی ترقیاتی بیک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز کی اضافی رقم دے گا۔
20 کروڑ ڈالر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے منظور کیا گیا ہے ،رقم سماجی بہبود کے پروگرام کے لئے دی جائے گی۔اس حوالہ سے اے ڈی بی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔
ان فنڈز سے پاکستان بھر میں آٹھ لاکھ 55ہزار خواتین کو چھوٹے کاروبار چلانے کے لئے رقم دی جائے گی۔ یہ رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہو گی۔اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایشیائی ترقیاتی بینک 80 کروڑ ڈالرزپاکستان کو مختلف اقساط میں فراہم کرے گا۔