پشاور(صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے حملوں میں مزید تیزی آ گئی، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 94 کیس رپورٹ ہو گئے، صوبے میں تعداد 4 ہزار 653 ہو گئی۔
صوبائی ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے مزید 94 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 653 ہو گئی.
پشاورمیں مزید 36 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 116 ہو گئی، صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے 4 ہزار 413 مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کیا گیا۔