اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل بھی 29 اکتوبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس سنے گا۔
عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کے تناظر میں نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے جج ویڈیو سکینڈل کے تناظر میں سزا میں ریلیف کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔