جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب

جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

ٹوکیو(صباح نیوز) جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد جاپان کے مختلف علاقوں میں ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہے.

متاثرہ علاقوں میں ریسکیواداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔جاپان میں ابھی دو ہفتے قبل ہی آنے والے ایک طاقت ور سمندری طوفان میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔