اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہو گا. پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں سب کو تیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، اس کے باعث شدید نقصان کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے۔