مسرت چیمہ

حکومت نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دئیے ‘ مسرت چیمہ

لاہور( لاہور نامہ) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبہ بھر میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جہاں انہیں اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش میسر ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ، مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کو پہچانیں اور سرکاری نرخ نامے سے زیادہ قیمت مانگنے والے کا محاسبہ اور ان کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ وہ ناجائز منافع خوری سے تائب ہو کر راہ راست پر آ ئیں ۔ مسرت جمشید چیمہ نے وفد کو بتایا کہ ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس کے لئے حکومت نے کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جو سارا سال جاری رہے گا ۔

اس کے علاوہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں سب سے پہلے صوبہ بھر میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جہاں عوام کو اشیائے خوردونوش اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر میسر ہوں گی۔