لاہور(لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی قرض لینے پر تحقیقاتی کمشن بننے پر کہاتھا کہ عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آج یقین ہوگیا کہ عمران خان قرضوں پر آپ کے اپنے قائم کردہ کمشن کی رپورٹ نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا۔
ایک کمشن فارن فنڈنگ اور 23جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے آپ کی چوری پر بھی بننا چاہیے جبکہ بجلی اور گیس کے بلوں پر ڈاکے،اپنی تاریخی نالائقی، جھوٹ اور کرپشن ،پشاور میٹرو کے تاریخی ایک ارب کے کھڈوں اورعلیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے پر بھی کمشن بننا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اب ایک سال میں اپنی نالائق حکومت کے تاریخی قرض لینے پر بھی کمشن قائم کرنے کا اعلان کریں اور قوم کو بتائیں کہ یہ پیسہ کس نے لیا اور کس کی جیب میں گیا؟آپ کے جھوٹ سے ملک اور قوم کا جونقصان ہوا اس کا ازالہ کون کرے گا؟،ایک سال میں ڈالر کی قیمت بڑھانے سے رقم کس کی جیب میں گئی۔