لاہور(لاہور نامہ)پی سی بی کا اچانک فیصلہ، قومی ٹیم کیلئے نئے کوچ کا اشتہار جاری کر دیا، نیا کوچ بطور اسپن باولنگ کنسلٹنٹ خدمات فراہم کرے گا، لیول 3 کوچنگ کا تجربہ ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اسپن باولنگ کوچ بھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باولنگ کوچ کی پوزیشن کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔تاہم پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مقابلے میں اسپن باولنگ کوچ بننے کیلئے زیادہ سخت شرائط عائد کی ہیں۔
پی سی بی نے شرط عائد کی ہے کہ قومی ٹیم کا اسپن بالونگ کوچ بننے کے خواہش مند امیدواروں کیلئے لازم ہے کہ وہ لیول 3 کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہوں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کی اسپنرز کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے جلد سے جلد اسپن باولنگ کوچ تعینات کرنے کا خواہاں ہے۔ ممکنہ طور پر اسپن باولنگ کوچ کی تعیناتی کیلئے بھی ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی رائے کو فوقیت دی جائے گی۔