گور نر پنجاب

سکھ یاتریوں کو 45دن کیلئے ملٹی پل ویزہ دینے کا آغاز ہو چکا ہے ۔گور نر پنجاب

لاہور (لاہور نامہ)باباگر ونانک کے 550جنم دن کی تقر یبات کے اختتامی روز بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے ہزاروں سکھ یاتر یوں کی شر کت۔سکھ یاتر یوں کا سیکورٹی سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر بھر پور اظہار اعتماد جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،وفاقی وزراء پیر اعجاز شاہ اور پیر نورالحق قادری ،ایم پی اے سر دار مہندر پال سنگھ سمیت دیگر بھی جنم استھان میں تقر یب میں شر یک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب جنم استھان میں باباگر ونانک کے 550 جنم دن کی تقر یبات میں بھارت،امریکہ ،بر طانیہ اورکینیڈا سمیت دیگر ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری اور جھتے شریک ہوئے اور اس موقعہ پر سکھ یاتری اپنی عبادات کر نے کے ساتھ ساتھ بابا گر ونانک کے حوالے سے ہونیوالی تقر یبات میں بھی شر یک ہوئے اور کر تار پور راہداری کے تاریخی منصوبہ اور باباگر ونانک کے550ویں جنم دن کے حوالے سے سکھ یاتری بہت خوش نظر آئے پولیس سمیت دیگر اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات کیے گئے تھے جبکہ اس موقعہ پر تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو 45دن کیلئے ملٹی پل ویزہ دینے کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم چاہتے ہیں دنیا بھر سے جو بھی سکھ یاتری پاکستان آنے کے بعد بھارت جانا چاہیں انکو کسی قسم کی پر یشانی نہیں ہونی چاہیے اس لیے ملٹی پل ویزہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کو بابا گر ونانک کے550ویں جنم دن کے موقعہ پر پاکستان نے کر تار پور کا تحفہ دیا ہے اور سکھوں کے حوالے سے پاکستان نے تمام فیصلہ سکھ تنظیموں کی مکمل مشاورت کے ساتھ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سکھوں کی خواہشات کے مطابق کر تار پور میں 42ایکڑز پر گوردوراہ بنایا اور 62ایکڑز کاشت کاری کیلئے مختص کر دی ہے ہم نے پاکستان کے دوروازے دنیا بھر کے سکھوں کیلئے کھول دیئے ہیں اور جب مر ضی سکھ یاتری پاکستان آئیں انکو کسی قسم کی مشکل نہیں ہوگی اور ہم صرف سکھوں ہی نہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سکھ سمیت دیگر اقلیتوں کیلئے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں اسلام بھی محبت اور امن کی بات کر تا ہے اور باباگرونانک بھی پوری زندگی امن ،محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر تار پورراہداری منصوبہ خطے میں امن کی جانب ایک ہم قدم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسے ہی امن کی بات کر یں اور تمام مسائل کو حل کر یں تاکہ خط بھی آگے بڑ ھ سکے۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ میں بابا گر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات کیلئے شاندار انتظامات پر مذہبی سیاحت اور قومی ورثہ کمیٹی کے سر براہ و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو بھر پور خراج تحسین پیش کر تاہوں کہ جنہوں نے سالوں کا کام مہینوں میں کر دیا ہے اور آج بھارت سمیت دینا بھر سے آنیوالے سکھ یاتری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر اور اقلیتوں کے ساتھ جو شر مناک سلوک کررہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں مگر پاکستان نے اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور ہم سکھ یاتریوں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور انشاء اللہ پاکستانی حکومت اور عوام اسی طر ف امن کی بات کر یں گے اور اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔