ترقیاتی کاموں

لاہور، این اے 133 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس

لاہور (لاہور نامہ) پی ٹی آئی مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں این اے 133 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں پی پی 166 اور پی پی 167 کی مختلف یونین کونسلز میں سیوریج ، پانی کی لائنوں کی تبدیلی ، سڑکوں اورگلیوں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نومبر میں مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا،

حلقہ این اے 133 کی مختلف یونین کونسلز میں گٹروں کی صفائی کا عمل شروع ہو چکا ہے ،چالیس ہزار سیوریج کی لائن اور 935 گٹروں کی صفائی کی جاچکی ہے ، واسا کے عملے کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکن بھرپور تعاون کررہے ہیں، کئی دہائیوں سے برسرِاقتدار رہنے والی ن لیگ نے علاقے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی سیوریج کی لائنوں صفائی کی گئی، پہلی بار حلقے میں منصوبہ بندی کے تحت بلا تفریق سارے حلقے میں گٹروں کی صفائی کی جارہی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی،

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور حلقے میں بند واٹر فلٹرز پلانٹ کودوبارہ چلایا جائے گا، اجلاس میں واسا کے اعلیٰ افسران سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں فیاض بھٹی ، آفتاب افگن ، علی رضا نقوی، عارف بلوچ، علاؤ الدین ، مہر نعیم اللہ تاج ، جاوید بھٹی ، اشفاق بلوچ، امجد خان ، عدنان چوہدری ، چوہدری ریاض ، رائے امجد ، جہانگیر مغل ، عدیل جوئیہ، اسد قدوسی، عمران مانا، لیاقت مغل نے شرکت کی ۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی دفتر میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں ، اراکین صوبائی اسمبلی اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں ، پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملاقات کرنے والوں میں مبین کمبوہ ، طاہر الطاف، سعدیہ سہیل، عائشہ چوہدری، روبینہ عزیز، روبینہ شاہین، نبیلہ حاکم علی ، نسیم زہراء ، انیلہ بیگ ، ڈاکٹر مصباح ظفر سمیت دیگر شامل تھے ۔