پی سی بی

پی سی بی نے عمران نذیر اور شاہد آفریدی کو بھی ٹی 10 لیگ سے روکدیا

لاہور( لاہور نامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق قومی اوپنر عمران نذیراور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹی 10لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکارہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی ،پالیسی سب کھلاڑیوں کیلئے یکساں ہے ،

اس سال کسی کھلاڑی کو این او سی نہیں دیا گیا ہے ،ٹی ٹونٹی کیلئے ریٹائر ڈ کھلاڑیوں کا این اور سی لازمی قرار دیاہے ،پی سی بی ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن میں ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کو اجازت دے چکا ہے ،لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکارہیں،پی سی بی نے عمران نذیراور شاہد آفریدی کو شرکت کرنے سے روکدیا۔پی سی بی نے رواں سال کسی کو گرین سگنل نہیں دیا۔یاد رہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا میلہ رواں ماہ سجنے جارہا ہے جسکی افتتاحی تقریب 14 نومبر کو ہوگی۔اس رنگارنگ تقریب میں شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے بڑی تعداد میں شریک ہونگے اور میلے کی رونق بڑھائینگے۔

رنگارنگ تقریب میں کون سے ستارے شریک ہونگے، منتظمین نے اسکے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے، ان کیساتھ بالی ووڈ سلیبریٹی نورہ فتحی، سا?تھ انڈین ماڈل پرتھوی نائر اور بنگلا دیشی اداکار شکیب خان بھی ہوں گے۔پروگرام کی میزبانی انڈین اداکار حسین خواجروالا کے سپرد کی گئی ہے، افتتاحی تقریب شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں 14 نومبر کو ہوگی جس میں شرکا کو موسیقی کیساتھ رقص کا تڑکا بھی ملے گا، 3 گھنٹے کی یہ تقریب شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کریگی اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کو چارچاند لگائیگی، تقریب کے اگلے روز پہلا ٹاس ہوگا۔افتتاحی میچ دفاعی چمپئن نادرن وارئیر، مراٹھا عریبین کیخلاف کھیلے گی۔