۔
لاہور (جاوید حاکم سے)انجمن تاجران بینک سٹاپ اتحاد پارک فیروز پور روڈ لاہور کا تغزیتی ریفرنس معروف صحافی علاقے کی سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر جاوید حاکم صدر نشتر ٹاؤن پریس کلب سینئر ایڈیٹر روزنامہ مقابلہ بانی انجمن تاجران بینک سٹاپ کی والدہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر ندیم اشرف صدر و ایکس وائس چیئرمین یوسی نے کی جس میں ۔
عہدیداران و ممبران انجمن تاجران بنک سٹاپ و کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی خصوصی طور پر ڈاکٹر عدنان صدر لاہور ڈویژن پریس کلب ۔سید صدا حسین صدر کاہنہ پریس کلب نے بھی شرکت کی۔۔جنرل سیکٹری منیر علی چاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہاوہ بہت نفیس دلیر ماں تھی اس دنیا میں ماں جیسا پیار کوئی شخصیت نہیں دے سکتی لہذا اس غم اور دکھ کی گھڑی میں پوری انجمن تاجران ڈاکٹر جاوید حاکم اور اس کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
ڈاکٹر ندیم صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد افسوس ہے اور اللہ تعالی کا مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اس دکھ کی گھڑی میں ہماری ساری ہمدردیاں ڈاکٹر جاوید حاکم اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں خصوصی دعا حافظ فیصل سینئر وائس چیئرمین انجمن تاجران بینک نے کرائی بعد میں ڈاکٹر جاوید حاکم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں ماں باپ کا نعم البدل کوئی نہیں ہے۔میری تو اللہ تعالی سے دعا ہے کسی کا ماں باپ جدا نہ ہوجن کے دنیا سے چلے گئے ان کو اللہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین اور تمام آنے والے دوستوں کا نہایت شکر گزار ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کرتشریف لائیں خصوصی طور ریفرنس کا نقاد کرنے پر صدر ڈاکٹر ندیم اشرف اور جنرل سیکٹری منیر علی چاوا دیگر تمام کا نہایت شکریہ گذار ہوں۔