حسن مراد

سینئر اداکار حسن مراد نے مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ شوبز سر گرمیاں شروع کر دیں

لاہور( لاہور نامہ )سینئر اداکار حسن مراد نے مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ شوبز سر گرمیاں شروع کر دیں ۔ حسن مراد کوتین ماہ قبل دل کا عارضہ لا حق ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور ان کی دل کی شریانوں میں سٹنٹ ڈالا گیا تھا ۔گھر منتقل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

روبصحت ہونے کے بعد حسن مراد نے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کرنا شروع کر دی ہے اور گزشتہ روز صحتیابی کے بعد ان کا پہلا شوآن ائیر ہوا۔حسن مراد نے کہا کہ خدا کی ذات کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت جیسی نعمت سے نواز ۔میں اپنے دوستوں اور پرستاروں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور میری عیادت کے لئے آئے۔