چائے پتی کی

فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی اورکھلی چائے پتی کی فروخت کا مکروہ دھندہ بے نقاب کر دیا

لاہور(لاہور نامہ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی اورکھلی چائے پتی کی فروخت کا مکروہ دھندہ بے نقاب کر دیا،حیدر ٹی سٹور سے 1190 کلو ملاوٹی پتی برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر اندرون دہلی گیٹ، حویلی میاں سلطان کے قریب چھاپہ مار ااور لائسنس کی عدم موجودگی، پراڈکٹس پر لیبلنگ،ملازمین کے میدیکل نہ ہونے اور ناقص صفائی پر کارروائی کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق پتی کی غیر معیاری سٹوریج، کیمیکل زدہ بیگ کا استعمال اور حشرات کی موجودگی پائی گئی۔ٹیم نے 1190 کلو گرام کھلی ملاوٹی چائے پتی موقع سے برآمد کرلی ۔