اسلام آباد (لاہور نامہ) امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔ آئندہ تین ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ حکومت جائے گی یا ان ہاﺅس تبدیلی آئے گی؟اس کا انتظار کرنا ہو گا۔
نئے سال کے آغاز پر انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔ آزادی مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں ، انتظار کرنا چاہیئے۔ اس حقیقت کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ یہ حکومت نہیں چلتی۔
اب جب یہ چیز ہمیں حاصل ہو رہی ہے اور حاصل ہونے کی طرف جارہی ہے تو پھر میرا خیال ہے کہ ہمیں اسی کا انتظار کرنا چاہیئے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے موقع پر پس پردہ بھی مذاکرات ہو ئے ہیں اور ہمارے ساتھ یہ طے کیا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی ،
ان ہاﺅس تبدیلی آئے گی یا حکومت گھر جائے گی یہ میرا مسئلہ نہیں ہے یہ ان کا مسئلہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ تین ماہ کے اندر عام انتخابات ہوں گے اور اس کا انتظار کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج (منگل)کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف ملک سے باہر ہیں اور (ن)لیگ کا وفد آئے گا اور باقی جماعتوں کے قائدین آئیں گے۔