لاہور (لاہور نامہ) لاہور آرٹس کونسل کے ذیلی ادارہ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں واقع الحمرا آرٹ میوزیم آرٹ کی دنیا میں اپنا ایک منفرد اور خاص مقام رکھتا ہے جہاں گاہے بگاہے مختلف قومی و بین الاقومی سطح کے وفود دورہ کرتے رہتے ہیں ۔
گزشتہ روز کنئیرڈ کالج کے شعبہ فائن آرٹ کے طالبات کے 24 رکنی وفد نے الحمرا آرٹ میوزیم کا دور ہ کیا اور میوزیم میں آویزں نادر، بایاب اور قیمتی فن پارے دیکھے۔طالبات نے وہ فن پارے بھی دیکھائے گئے جن کو ان کی اصل شکل میں بحال کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا آرٹ میوزیم میں 118 عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے326فن پارے موجود ہیں،
یہ آرٹ کی دنیا کا منفرد مرکز ہے جو نوجوانوں کی راہنمائی کر رہا ہے۔کیوریٹر الحمرا آرٹ میوزیم ہاجرہ محمود نے وفد کو میوزیم کا دورہ کروایا ہے اور آویزاں پر بریف کیا ۔گاہے بگاہے مختلف کالجز،یونیورسٹیوں کے وفود الحمرا آرٹ کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے میوزیم کی اہمیت کے پیش نظر میوزیم کو 7روز تک کھلا رکھا ہوا ہے جسے سے آرٹ سے محبت کرنے والے بے حد مستفید ہورہے ہیں۔
عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں عبد الرحمن چغتائی، استاد اللہ بخش، صادقین، شاکر علی ،ایس صفدر، حنیف رامے ،شمزا،احمد پرویز، کولن ڈیوڈ، اسلم کمال کے فن پارے میوزیم کی زینت ہیں۔جمئی انجیئیر،میری کترینا، کامل خان،ممتاز، انامولیکا ،سعید اختر، زبیدہ آغا، خالد اقبال جیسے مستند مصوروں کا کام بھی میوزیم کا اثاثہ ہے۔