فواد چوہدری

ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے لگ رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے لگ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے،

یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے در پے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کے تینوں اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں، اہم بات یہ ہے کہ ہم آپس میں ڈائیلاگ کریں، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں،

وقت کی ضرورت ہے ایک قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے جس میں نئے آنے والے چیف جسٹس، جسٹس گلزار کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فوج کا سربراہ ہے اور فوج پاکستان کی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے ہے، الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،

چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائیگا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار بورڈ ہے، اب پی سی بی کو کچھ کرنا پڑے گا۔