لاہور کی مسجد سے ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری

لاہور کی مسجد سے ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری، متاثرہ رہائشی کی تھانہ سول لائنز میں درخواست

لاہور (لاہور نامہ) لاہور کی ایک مسجد سے شہری کے ایک لاکھ روپے مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی شیراز بشیر گنگا رام اسپتال سے میسن روڈ کی ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے گیا تھا جہاں اس کے ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا۔

متاثرہ رہائشی نے تھانہ سول لائنز میں اپنے جوتے چوری ہونے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کرکے میرے جوتے برآمد کیے جائیں۔مذکورہ درخواست پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی