سنکیانگ صوبے کی سرحد تاشقورغند

سنکیانگ صوبے کی سرحد تاشقورغند میں پھنسے پاکستانی آج بھی واپس وطن آنے کا خواب دل میں لئے دیار غیر میں رہ گئے

گلگت (علی یونس علی ) تاشقورغند میں پھنسے پاکستانی تاجر آج بھی چائنا امیگریشن کا دروازہ تکتے واپس لوٹ گئے , فارنر افیئر آفس تاشقورغند نے پاکستانیوں کی درخواست پر معذوری کا اظہار کرتے ہوئے سوست بھیجنے سے معزرت کر لی , وزارت خارجہ اور صوبائی حکومت مکمل خاموش طماشائی بن گئے.

تاشقورغند میں پھنسے پاکستانی جن کا تعلق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ہے سو سے زائد افراد کی تعداد بتائی گئی ہے جن میں بزرگ اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں

پھنسے تاجروں کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کی امیگریشن اور کسٹم حکام رویہ ان کے ساتھ ہرگز دوستانہ نہیں ہے بلکہ ان سے اس حوالے سے بات کرنے والے سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا جا رہا ہے

چائنا میں پھنسے تاجر اور ڈرائیوروں کے حوالے سے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان لانے کے لئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پورے گلگت بلتستان میں شدید عوامی رد عمل پیدا ہو سکتا ہے.