کراچی(لاہور نامہ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہو گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.28 سے کم ہوکر 155.24 روپے پرفروخت ہوا۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں %20 کمی ہوئی تھی جس کے بعد 155.40 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعہ کے روز 155.60 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.30 روپے میں فروخت ہوا۔
رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 64 پیسے کمی ہوئی ہے۔2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔