لاہور (لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا پنجاب کی جیلوں میں ماہانہ کروڑوں کا بھتہ لینے پر اظہار تشویش وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراپنے جیلوں کے دوروں کو بہت فخر سے عدالتوں میںبیان کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کوپنجاب کی جیلوں میں بھتہ خوری پر کبھی کسی وزیر یا جیل سپرٹینڈنٹ نے شکایت نہیں کی؟
پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں سے ملاقاتیں کرنے جیل پہنچ جاتے ہیں۔وزیر جیل دن کے اجالے میں جیلوںمیںبھتہ وصول کرنے والوں کےخلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے؟حکومتی وزراءکو دیہاڑیاں لگانے سے فروصت ملے تو جیلوں کی طرف متوجہ ہوں ۔عظمیٰ بخاری نے مزی دکہاحکومتی نمائندوں میں ایک دوسرے سے زیادہ کرپشن کرنے کی ریس لگی ہے۔
حکومت کے پاس عوام کوصرف حوصلے،تسلیاں دینے اورگھبراہٹ ختم کرنے کا چورن موجود ہے۔عمران خان روزانہ حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کا سبق یاد کراتے ہیں۔وفاق،پنجاب اور کے پی کے ایک ناکام،بزدل اور کھلنڈرے کھلاڑی کے رحم و کرم پر ہے۔اس جعلی حکومت کی پندرہ ماہ کی کارکردگی اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔