سری لنکا کے کیخلاف ٹیسٹ سیریز

سری لنکا کے کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان (کل) کیا جائے گا

کولمبو (لاہور نامہ) سری لنکا کے کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان (کل) ہفتہ کو کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق قذافی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کا اعلان کرینگے،ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز آٹھ دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کےلئے 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کریگا،

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے ۔سرنگا لکمل دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی 16 رکنی سکواڈ اعلان کر رکھا ہے ۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز آٹھ دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے شروع ہوگا۔