اسلام آباد(لاہور نامہ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاﺅس تبدیلی لائیں، وہ اپنی پارٹی کے بعد پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے، وہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں، ان ہاﺅس تبدیلی کا بیان خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے،
ان حسرتوں کیلئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ان ہاس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں، شہباز شریف چیئرمین سینیٹ تبدیلی کے معاملے پر ہزیمت کو بھول گئے، بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے دعوﺅں پر عمل کریں، قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔