اسلام آباد (لاہور نامہ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر جلد اتفاق ہو لیکن اس کا دارومدار حکومت کے رویئے پر ہے،حکومت فیل ہو رہی ہے، مہنگائی تاریخ کا دس سال کا ریکارڈ توڑ گئی ہے ،موجودہ حکومت نے قرضے تاریخ میں سب سے زیادہ لیئے ہیں،
اس قرضے کے عوض ایک ترقی کی اینٹ نظر نہیں آئی ، جتنا جلدی یہ حکومت چلی جائے اتنا ہی بہتر ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر جلد اتفاق ہو لیکن اس کا دارومدار حکومت کے رویئے پر ہے،
وزیراعظم کا فرض تھا کہ پہلے مشاورت شروع کرتے، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پر یہ سوئے رہے اور معاملے کو تنازعہ بنا دیا ان سے حکومت چل نہیں رہی،اپوزیشن لیڈر نے خط لکھا تب یہ نیند سے بیدار ہوئے، اگر حکومت مناسب رویہ اختیار کرے گی تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت فیل ہو رہی ہے، مہنگائی تاریخ کا دس سال کا ریکارڈ توڑ گئی ہے ،
موجودہ حکومت نے قرضے تاریخ میں سب سے زیادہ لیئے ہیں،اس قرضے کے عوض ایک ترقی کی اینٹ نظر نہیں آئی ، جتنا جلدی یہ حکومت چلی جائے اتنا ہی بہتر ہے، 12 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں کسان پریشان ہے، لوگوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس کا ڈر ہے،معیشت اس وقت بدحال ہے۔