جنید جمشید

معروف نعت خوان جنید جمشید کو بچھڑے 3 سال گزر گئے

اسلام آباد (لاہور نامہ) سانحہ حویلیاں کو تین سال بیت گئے، سانحہ میں معروف نعت خوان جنید جمشید سمیت 45افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا. جس میں عملہ کے پانچ افراد اور معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت پینتالیس افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

المناک حادثے کو تین برس گزرنے کے باوجود سوگوار خاندانوں کے زخم تازہ ہیں۔تین سال قبل سات دسمبر بروز بدھ پی آئی اے کی پرواز پی کے چھ سو اکسٹھ تین بجکر پچاس منٹ پرچترال سے اسلام آباد روانہ ہوئی جبکہ طیارے کا شام چار بج کرچالیس منٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کوفنی خرابی کی اطلاع دی تھی۔

حویلیاں سے دس کلومیٹر دور گاوئں میں طیارہ پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگرا۔ حادثہ کے فوری بعد طیارے کوآگ لگ گئی اورطیارے کے تمام مسافرلقمہ اجل بن گئے۔ مسافروں میں ملک کے مشہور گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید اوران کی اہلیہ بھی شامل تھے۔