بی آرٹی پشاور منصوبہ

ایف آئی اے نے بی آرٹی پشاور منصوبہ تحقیقات کا آغازکر دیا، این ایچ اے اور پیپرا سے ماہرین کی خدمات طلب

پشاور (لاہور نامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بی آرٹی پشاور منصوبہ کی تحقیقات کے لئے این ایچ اے اور پیپرا سے ماہرین کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا ڈاکٹر میاں سعید کررہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر یہ تٓحقیقات شروع کی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ٹھیکہ رولز کے مطابق دیا گیا کہ نہیں ؟ کیا منصوبے میں معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا گیا ؟

جو معیار اور رولز طے کئے گئے تھے کیا ان کے مطابق تعمیراتی کام ہوا؟بسیں کب منگوائی گئیں؟ کیا پارک کرنے کے لئے صحیح انتظامات ہیں؟بی آر ٹی منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بجائے پی ڈی اے کو کیوں دیا گیا ہے؟ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 14نومبر کو ایف آئی اے کو 45 روز میں بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور منصوبہ کے حوالہ سے 35سوالات اٹھائے تھے۔