جنیوا (لاہور نامہ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم پاکستان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تاہم عمران خان اہم وجہ کے سبب کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
جنیوا میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ فروری میں پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک امور پر بات کے لیے میں فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے لحاظ سے پاکستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اورمستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔