لاہور(لاہور نامہ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا اور نوٹس جاری کر دیئے۔ بدھ کو (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانتوں پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز نے اس بنچ پر عدم اعتماد کیا تھا۔
کیا اب آپ نے حمزہ شہباز سے اس بارے ہدایات لی ہیں۔ حمزہ شہباز کے وکلا نے کہا کہ موکل کی جانب سے اس بنچ پر مکمل اعتماد کی ہدایات ملی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک مکتوی کر دی۔