اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی، سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کریں گے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی براہ راست نگرانی کریں گے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی، ٹیم کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کریں گے۔نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس پر قائم سی آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے، ٹیمیں نیب ہیڈ کوارٹرز اور کراچی پہنچ کر شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گی۔چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب چئیرمین نے کہا کہ نیب قانون، ٹھوس شواہد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM