قاز قستان, زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے، لوگ دفاتراورگھروں سے باہرنکل آئے

لاہور (لاہور نامہ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی جمعہ کی شام زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلی جگہوں پر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا ۔

پشاور میں اندرون شہر حاجی کیمپ ،جی ٹی روڈ سمیت پشاور صدر ،یونیورسٹی روڈ،ابدرہ اور کارخانو تک سڑکوں پر ٹریفک ایک دم سے رک گئی اور تمام بڑے شاپنگ پلازہ سمیت مارکیٹوں اور دکانوںسے سے تاجر اور خریدار سڑکوں پر آگئے ۔اس دوران شہر کے بیشتر حصوں میں لوگوں نے اذان بھی دینا شروع کر دی جبکہ اونچی آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا ۔

زلزلے کے تین بڑے جھٹکے محسوس کئے گئے پہلے 2جھٹکے شام تقریباً4بجکر40منٹ پر محسوس کئے گئے جبکہ تیسرا جھٹکا جس نے شہریوں کے خوف میں مزید اضافہ کر دیا تقریباً 8سے10سیکنڈ بعد محسوس کیاگیا جس پر شہری گھروں او ر دفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر نکل گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، نارووال، ڈسکہ ایبٹ آباد، راولا کوٹ ،چترال،پارہ چنار،نوشہرہ،باجوڑ،گلگت اورشب قدرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔