اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مونس الہی کو وفاقی وزیر بنانے سے معذرت کرتے ہوئے (ق) لیگ پر واضح کر دیا ہے کہ نیب مقدمات کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے بیٹے کوکابینہ میں شامل نہیں کیاجاسکتا ق لیگ کے کوٹہ کے مطابق ایک وزارت چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الہی کو دی جاسکتی ہے، جبکہ چوہدری برادران نے موقف اختیار کیا ہوا ہے یہ ہمارا خاندانی فیصلہ ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے لئے چوہدری مونس الہی کا نام وزیراعظم عمران کو تجویز کیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چوہدری شجاعت کے درمیان نارضی بدستور موجود ہے، فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، کسی طرف سے لچک کا امکان نہیں ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ نے مرکز میں مونس الہی کے لئے وزارت سمیت پنجاب میں بھی ایک مزید وزارت کامطالبہ کیاہے، جس کیلئے تحریک انصاف کی قیادت نے حامی نہیں بھری، مذکورہ دو وجوہات پر حکومت اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کے درمیان اختلاف موجود ہے بلکہ اس میں اضافہ کا امکان نظر آرہا ہے، مونس الہی اور حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے، چوہدری شجاعت مونس الہی کو وزیر بنانے کامطالبہ واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان چوہدری حسین الہی کو کابینہ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومتی فیصلہ کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ہوم ورک جاری ہے، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت ٹاپ لیڈر شپ جنوبی پنجاب صوبہ کی حامی ہے جس کے لئے تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں اعلان کر رکھا ہے اور پی ٹی آئی کی ایگزیکٹو قرار داد منظور کر چکی ہے جبکہ اتحادی جماعت ق لیگ کے اہم وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ مختلف سرکاری حکومتی اجلاسوں اور پارلیمنٹ فلور آف دی ہاؤس جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کر چکے ہیں اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے تحریک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس معاملہ پر بھی حکومت اور ق لیگ میں ناراضی پائی جاتی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے سخت ناقد ہیں، وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان کو گلہ ہے، انہوں نے چوہدری شجاعت تک اپنا پیغام بھی پہنچایا ہے، اس سلسلہ میں نعیم الحق کی چوہدری برادران سے ملاقات ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM