بلاول بھٹو زرداری ن

بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس اور ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر اور اس کا ایک ہی بیانیہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیاں ضایع نہیں جائیں گی،

شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔