معروف راءٹر وڈائریکٹر زاہد شاہ

معروف راءٹر وڈائریکٹر زاہد شاہ کی طبیعت ناساز ، نجی ہسپتال منتقل

کراچی ( لاہور نامہ ) اسٹیج ڈرامے کے معروف راءٹر و ڈائریکٹر زاہد شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر کامیڈی کنگ عمرشریف، شفقت چیمہ، معروف ہدایتکاراہ سنگیتا، نسیم وکی، ہنی البیلہ، افتخار ٹھاکر اور امانت چن نے ان کی خیریت دریافت کی،

دو روز قبل ان کی طبیعت اچانگ بگڑ جانے پر ان کو کراچی کے نجی ہسپتا ل میں داخل کروایا گیا ، جہاں اسٹیج ڈرامے کے معروف فنکاروں نے ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں کے اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں نے زاہد شاہ کو ٹیلی فون کر کے طبیعت دریافت اور صحت یابی کی دعا بھی کی،

اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں کا کہنا تھا کہ زاہد شاہ اسٹیج کی دنیا کا بڑا نام ہیں اور شہرقائد میں اسٹیج کی ترقی اور بہتری کے لیئے ان کی بہت خدمات ہیں ، اسٹیج ڈرامے کی رونقیں بحال کرنے میں زاہد شاہ کا اہم کردار ہے ، زاہد شاہ نہ صرف ایک اچھاراءٹرو ڈائریکٹر ہیں بلکہ ایک ملنسار اور ہمدرد شخصیت بھی ہیں ،

زاہد شاہ نے ہر مشکل وقت میں فنکاروں کی فلاح اور بہتری کے لیئے آواز بلند کی اور موجود مشکلات میں بھی اپنی حیثیت کے مطابق غریب فنکاروں کی مدد کرتے رہے ہیں ، ہسپتال آمد پر زاہد شاہ نے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت اور خلوص کو سراہا اور تمام فنکاروں کی ترقی اور کامیابی سمیت اسٹیج ڈراموں کی بحالی کی بھی دعا کی ۔