لاہو ر ( لاہور نامہ) لاہور شہر میں 32 علاقوں کی گلیوں کو لاک ڈاون کرنے کی فہرست تیار کر لی گئی، فہرست کو کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ڈویثرنل کمشنر آفس ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب، سینئیر وزیر، چیف سیکریٹری، وزیر ہیلتھ، سیکریٹری ہیلتھ، کمشنر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر شامل ہوں گے، اجلاس میں کیبنٹ کمیٹی کے ممبران شامل ہوں گے،
سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کی رضا مندی سے فیصلہ کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دیں گے۔منظوری کے بعد کمشنر لاہور ڈویثرن، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او علاقوں کی گلیاں لاک ڈاون کرنے کا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔