لاہور( لاہور نامہ)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کا بجٹ مسترد کردیا،پنجاب اسمبلی میں بجٹ مسترد کرنے کی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں موقف اختیار کیا پنجاب حکومت نے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں غریب اور مزدور طبقے کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں بھی امیر اور سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے۔مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
اشیاءضروریات کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ کی منظوری سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔مزدور کی تنخواہ کم از کم 30ماہانہ اجرت مقرر کی جائے۔عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔